ایوان صدر میں صدرمملکت آصف علی زرداری اورملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں پاکستان اور ملائیشین کا تجارت، معیشت، بینکنگ سیکٹرمیں تعاون کےعزم کا اعادہ کیا گیا اور فوڈ ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کےعزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
دونوں ممالک کا دو طرفہ اہمیت کے امور پر تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان ملائیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان ملائیشیا کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشین وزیراعظم کے دورے سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ صدر مملکت آصف زرداری کا غزہ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی سے روکے، عالمی برادری اسرائیل کو مظالم کے ارتکاب سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے ملاقات میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے اچھی بات چیت ہوئی۔