سونے کی قیمت میں زبردست کمی – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت میں زبردست کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

Exit mobile version