متعلقہ

بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی – پاک لائیو ٹی وی


بابر اعظم

بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے  استعفیٰ دے دیا۔

قومی  ٹیم کے ون ڈے فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ   اس ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے تاہم    اب وقت آگیا ہے کہ میں استعفیٰ دوں اور اپنے کھیل پر توجہ دوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی ایک فائدہ مند تجربہ رہا ہے  لیکن کپتانی نے کام کا ایک اہم بوجھ  بھی ڈالا ہے۔ میں اب اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا چاہتا ہوں اور   اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے خاندان کے ساتھ معیاری وقت گزارنا چاہتا ہوں، جس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ  میں آپ کی غیر متزلزل حمایت اور مجھ پر یقین کے لیے شکر گزار ہوں۔