متعلقہ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی – پاک لائیو ٹی وی


انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم  تین ٹیسٹ  میچز کی سیریز  کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  انگلینڈکرکٹ ٹیم  گزشتہ رات پاکستان پہنچی ہے، آج اورکل آرام کے بعد 4 اکتوبر سے پریکٹس  کا آغاز کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں  کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین   دوسرامیچ بھی ملتان میں ہی 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جبکہ  تیسرا اور آخری میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم بھی گزشتہ شب ملتان پہنچی تھی ۔

قومی ٹیم  پریکٹس سیشن کے لیے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے جہاں آج تین گھنٹے پریکٹس سیشن  کیا جائے گا۔