متعلقہ

کوئٹہ، بچی کے جسم سے جڑے 5 کلو وزنی ٹیومر کا کامیاب آپریشن – پاک لائیو ٹی وی


کوئٹہ کے ڈاکٹر نے کامیاب آپریشن کر کے معصوم بچی کے جسم سے 5 کلو وزنی ٹیومر نکال دیا.

موسیٰ خیل سےتعلق رکھنے والی معصوم بچی کا کوئٹہ میں کامیاب آپریشن کیا۔

ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر وسیم بیگ کا کہنا تھا کہ بچی کے جسم پر ایک بڑا ٹیومر تھا، وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت کی ہدایت پر بچی کو چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹرغلام نبی ناصر نے بچی کے جسم سے ٹیومر کو الگ کیا، آپریشن میں ہٹائے جانے والا ٹیومر 5 کلو وزنی تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق یہ ٹیومر 35 ہزار بچوں میں سے ایک میں ظاہر ہوتا ہے۔

بچی کے والدین نے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیرصحت اور سرجن غلام نبی کا شکریہ ادا کیا۔