پریانکا چوپڑا کے بچپن کی تصویر دیکھ کر مداح حیران – پاک لائیو ٹی وی


پریانکا چوپڑا کے بچپن کی تصویر دیکھ کر مداح حیران

عالمی شہرت یافتہ معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بچپن کی تصویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے ٹرولرز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ٹرول نہ کیا جائے۔

مذکورہ تصویر پریانکا چوپڑا کی 17 سال کی عمر کی ہے، جب انہوں نے مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا تھا، جس کا موازنہ ان کی بچپن کی تصویر کے ساتھ کیا گیا تھا، جب اداکارہ صرف 9 سال کی تھیں۔

اداکارہ کے بچپن کی تصویر دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے، جس میں وہ بوائے کٹ ہیئر اسٹائل میں نظر آ رہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ میری 9 سال کی عمر کی تصویر کو ٹرول نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تصویر بچپن کی ہے جب اسکول میں بالوں کا سنبھالنا مشکل ہوتا تھا، اس لیے والدہ نے یہ ہیئر اسٹائل دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کے ہر دور سے محبت کرنی چاہیے اور ہر دور کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔



Exit mobile version