پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 690 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 690 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں بلند ترین سطح 81 ہزار 980 ریکارڈ کی گئی، اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 16 ارب روپے مالیت کے 35 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 242 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 138 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔