متعلقہ

قومی کرکٹر نے بھارتی لڑکی سے منگنی کرلی – پاک لائیو ٹی وی


قومی کرکٹر نے بھارتی لڑکی سے منگنی کرلی

قومی کرکٹر نے بھارتی لڑکی سے منگنی کرلی

قومی کھلاڑی رضا حسن نے امریکہ میں بھارتی لڑکی سے منگنی کرلی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 32 سالہ کھلاڑی رضا حسن نے بھارتی لڑکی پوجا سے منگنی کرلی ہے جب کہ ان کی منگنی کی تقریب نیویارک میں منعقد کی گئی تھی۔

رضا حسن 1 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ وہ مستقل طور پر امریکہ میں سکونت اختیار کرچکے ہیں۔

قومی کھلاڑی نے 2012 سے 2014 کے دوران پاکستان کی جانب سے کھیلا تھا تاہم 2015 میں ڈوب ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان پر دو سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔

رضا حسن ایک بلاصلاحیت اسپنر ہیں جب کہ سعید اجمل جیسے تجربہ کار کھلاڑٰیوں کی موجودگی میں وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے اور ان کی کارکردگی بھی کافی متاثر کن تھی۔

شادی کے حوالے سے قومی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ پوجا دین اسلام میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ جلد اسلام قبول کرلیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد اگلے سال جنوری یا فروری میں کیا جائے گا۔