متعلقہ

بنگلادیشی کھلاڑی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق – پاک لائیو ٹی وی


بنگلادیشی کھلاڑی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

بنگلادیش کے باصلاحیت کھلاڑی آصف حسین 28 برس کی عمر میں سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے باصلاحیت کھلاڑی آصف حسین 28 برس کی عمر میں 30 ستمبر کی رات اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق آصف حسین حادثے سے قبل بالکل صحتیاب تھے جب کہ حادثے کے بعد انہیں کولکتہ کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں پہنچنے پر ہی ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کردی تھی۔

اس افسوسناک خبر نے بنگلادیش کی کرکٹ کمیونیٹی کے ساتھ ساتھ ان کے اہلخانہ اور دوستوں کو بھی غم سے نڈھال کردیا ہے۔

دوسری جانب کھلاڑی کی یاد میں بنگلادیشی ٹیم نے پریکٹس سیشن کے آغاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ آصف حسین اپنے کیریئر کے دوران تو بنگلادیشی ٹیم میں تو ڈیبیو نہ کرسکے تاہم وہ بنگلادیش کی مختلف عمر کی ٹیموں کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں بنگلادیشی کھلاڑی نے بنگال ٹی ٹوئنٹی لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس میں انہوں نے 99 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی تھی۔