متعلقہ

بانی پی ٹی آئی نے ملک کے لیے ایک پیسے کا کام نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی – پاک لائیو ٹی وی


بانی پی ٹی آئی نے ملک کے لیے ایک پیسے کا کام نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

پاکستان عوام پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے لیے ایک پیسے کا کام نہیں کیا۔

پاکستان عوام پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ چاہتے ہیں ملک میں آئین کی بات کریں، آج پاکستان میں سیاست ایک دوسرے پر الزام لگانے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اقتدار کیلئے قانون بنائے جاتے ہیں، رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم منظور کرانا چاہتے ہیں، جب سیاست کی یہ حالت ہوگی تو ملک ترقی کیسے کرے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں اکثریت مینڈیٹ چوری کرکے آئی ہے، موجودہ حالات میں ملک نہیں چل سکتا، عوام کیلئے کوئی بات نہیں کرتا نہ عوام کیلئے پالیسی بنتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ملک کے لیے ایک پیسے کا کام نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے اخلاقیات اور جمہوریت تباہ کی۔

سابق وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جس مسلم لیگ ن میں ہم تھے وہ ایسی نہیں تھی، سیاسی انتشار کم ہوگا تو معیشت بہتر ہوگی۔