متعلقہ

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی – پاک لائیو ٹی وی


نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار  500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی  صرافہ مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3ہزار  50  روپے پر مستحکم رہی۔