متعلقہ

پاکستان کے حامد سواتی نے برٹش ٹائٹل فائٹ جیت لی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان کے حامد سواتی نے برٹش ٹائٹل فائٹ جیت لی

پاکستان کے حامد سواتی نے برٹش ٹائٹل فائٹ جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے رہائشی حامد سواتی نے برٹش ٹائٹل فائٹ جیت لی۔انہوں نے برطانوی باکسر بوبی کرک کو پہلے راونڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

برمنگھم میں ہونے والی مڈل ویٹ ٹائٹل فائٹ چار راؤنڈز پر مشتمل تھی۔

حامد سواتی نے اس فتح کے بعد کہا کہ اس اعزاز کو حاصل کرنے میں مجھے پرائیوٹ اسپانسر نے بھرپور تعاون کیا ۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت سمیت دیگر اداروں سے اپیل کے باوجود کسی نے سپورٹ نہیں کیا۔

حامد سواتی نے مطالبہ کیا کہ حکومت مجھے اسپانسر کرے تاکہ میں پاکستان  کے لیے مزید ٹائٹلز جیت سکوں۔