متعلقہ

عدنان صدیقی جوانی سے زیادہ اب ہینڈسم نظر آتے ہیں، اداکارہ عتیقہ اوڈھو – پاک لائیو ٹی وی


عدنان صدیقی جوانی سے زیادہ اب ہینڈسم نظر آتے ہیں، اداکارہ عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ اداکار عدنان صدیقی جوانی سے زیادہ اب ہینڈسم نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ عدنان جس طرح اب ہینڈسم اور دلکش نظر آتے ہیں ایسے تو وہ کبھی اپنی جوانی میں بھی دکھائی نہیں دیے۔

انہوں نے کہا کہ عدنان اب ناصرف منجھے ہوئے اداکار بن چکے ہیں بلکہ ان کی شخصیت، ان کے جسمانی خدوخال بھی بہتر ہو گئے ہیں اور وہ دکھنے میں بھی پیارے لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اور اداکار ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور ہم جماعت بھی رہ چکے ہیں، عدنان صدیقی اور وہ کراچی کے ایک اسکول میں ساتھ پڑھے ہیں، جہاں پانچویں جماعت تک لڑکوں اور لڑکیوں کو ایک ساتھ پڑھایا جاتا تھا۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اسکول کے دنوں میں وہ عدنان صدیقی کو خوب مارا کرتی تھیں اور وہ یہ بات پہلے بھی بتا چکی ہیں۔

سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں عدنان صدیقی کو مارنے کی وجہ یاد نہیں لیکن انہیں اتنا یاد ہے کہ وہ اسکول میں ٹام بوائے بنی پھرتی تھیں، اس لیے وہ آئے دن عدنان صدیقی کو بھی مارتی تھیں۔