متعلقہ

کوشش کریں گے انگلینڈ کیخلاف یادگار نتیجہ حاصل کریں، شان مسعود – پاک لائیو ٹی وی


شان مسعود

کوشش کریں گے انگلینڈ کیخلاف یادگار نتیجہ حاصل کریں، شان مسعود

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعودکا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے انگلینڈ کے خلاف یادگار نتیجہ حاصل کریں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان  شان مسعود نے کہا کہ  کوشش ہے انگلینڈ کے خلاف پہلےٹیسٹ میں اچھاآغاز کریں۔

شان مسعود نے کہا کہ انگلینڈ سے ملتان میں کھیلیں گے جہاں موسم چیلنجنگ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کےخلاف ہار کا کھلاڑیوں کو بہت افسوس ہے، جوبھی نتائج آئے اس کوقبول کرتےہیں ۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم بنانےکےلیےلڑکوں کوسپورٹ کرنا ہوگا، کھلاڑیوں کوسپورٹ کرنا بہت اہم ہے۔ ٹیم میں مستقل مزاجی دکھانی پڑتی ہے۔

شان مسعود نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بنگلہ دیش کےخلاف نعمان علی کوپچ کی وجہ سےنہیں کھلایا تھا کیونکہ راولپنڈی کی پچ فاسٹ بولرز کو سپورٹ کرتی تھی۔ ملتان کی وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ اسپنر کھلانے ہیں یافاسٹ بولر۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز کپ میں اسٹینڈرڈ بہت اچھا تھا تاہم اس سے ریڈ بال کی ٹارگٹڈتیاری نہیں ہوئی۔