متعلقہ

پاکستان کیلئے آج 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان کیلئے آج 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کا امکان

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ آج ہوگی جس میں پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 37 ماہ میں رقم پاکستان کو اقساط میں ملے گی، پہلا اقتصادی جائزہ 6 ماہ بعد ہو گا، ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی پر پاکستان تقریباً 5 فیصد کے لحاظ سے سود ادا کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قرض معاہدے کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری ملنے پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے اور ادائیگیوں کا دباؤ کم ہو گا۔

علاوہ ازیں قرض پروگرام میں رہتے ہوئے معاشی استحکام کے لئے پاکستان ٹیکس آمدنی بڑھانا ہو گی، ٹیکس آمدنی میں جی ڈی پی کا ڈیڑھ فیصد اضافہ رواں مالی سال کے دوران کیا جائے گا،

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے جی ڈی پی میں ٹیکسز کا حصہ تین فیصد تک بڑھایا جائے گا، برآمدی شعبے سے بھی ٹیکس وصولیاں بہتر اور زرعی شعبہ بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور توانائی شعبے میں اصلاحات اور گردشی قرضہ کو بھی کنٹرول کرنا شرائط میں شامل ہے۔