پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کا 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
شان مسعود کپتان اور سعود شکیل نائب کپتان کی ذمہ داری انجام دیں گے، جبکہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں نعمان علی اور عامر جمال کی بھی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبرتک کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں بابراعظم، عامرجمال، عبداللہ شفیق، ابراراحمد، محمدرضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سرفرازاحمد، شاہین آفریدی، نعمان علی، میر حمزہ، محمد ہریرہ اور سلمان آغا شامل ہیں۔