وزیرِاعظم محمد شہبازشریف اپنے پانچ روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔ وزیرِاعظم آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے۔
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیرتعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اورمعاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِاعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔
وزیرِاعظم سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی جانب سے رکن ممالک کے سربراہان کیلئے دیے گئے استقبالیے میں شرکت کریں گے جہاں وزیرِاعظم کی مختلف ممالک کے سربراہان کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوگی۔
وزیرِاعظم شہبازشریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس 2024 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیرِاعظم کی مالدیپ کے صدر محمد معیزو سے ملاقات ہوگی جس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔