متعلقہ

مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کا لاہور جلسہ فلاپ قرار دے دیا – پاک لائیو ٹی وی


مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کا لاہور جلسہ فلاپ قرار دے دیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا گزشتہ روز لاہور میں ہونے والا جلسہ فلاپ قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی جلسہ ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جلسے کے لئے ہر سہولت دی، سیکیورٹی بھی مہیا کی مگر تحریک انصاف والے لوگ جمع نہ کرسکے۔

دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو ڈھول والوں کے ساتھ آنا تھا مگر ان کی تو جلسہ گاہ پہنچنے کی نیت ہی نہ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام انتشار کی سیاست کو خدا حافظ کہہ چکے۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب سے تحریک انصاف کا خاتمہ ہوگیا ہے، صرف 3 ہزار لوگ جلسے میں آئے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عالیہ حمزہ کو بہت شوق تھا وہ صرف ڈیڑھ سو لوگ لے کر آئیں، زرتاج گل کے ساتھ سو ڈیڑھ سو لوگ آئے اور علی امین گنڈا پور سرکاری مشینری کے ساتھ پہنچے۔