اسرائیلی فوج کا پناہ گزین اسکول پر حملہ، بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید – پاک لائیو ٹی وی


غزہ: اسرائیلی فوج کا پناہ گزین اسکول پر حملہ، بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے پناہ گزین اسکول پر حملے کے نتیجے میں مزید 22 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطین وزارت صحت کے مطابق ہفتے کو غزہ میں الزیتون کے علاقے میں پناہ گزین اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 22 افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران یہ اسکول بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہاں بے گھر افراد نے پناہ لی تھی۔

دوسری جانب اسرائیل ڈیفنس فورسز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے غزہ میں حماس کے ایک کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا جسے عسکریت پسند گروپ دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے لئے استعمال کر رہا تھا جبکہ حماس نے اسکولوں اور دیگر شہری مقامات کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے انکار کردیا۔

حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس نے کہا کہ الزیتون کے علاقے میں ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں شہید ہونے والوں میں کئی بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

Exit mobile version