متعلقہ

اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے کوئی پیسے نہیں لیے، اداکارہ اننیا پانڈے – پاک لائیو ٹی وی


اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے کوئی پیسے نہیں لیے، اداکارہ اننیا پانڈے

بالی ووڈ فلم انڈسڑی کی مشہور اداکارہ اننیا پانڈے نے کہا ہے کہ انہوں نے معروف بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے کوئی پیسے نہیں لیے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ اننیا پانڈے سے سوال کیا گیا کہ کیا ان افواہوں میں کوئی صداقت ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کے لیے بھارتی اداکاروں کو بھاری رقم ملی تھی؟

جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ اگر ہم اداکاروں نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر پرفارم کیا تھا تو اس کے لیے ہم نے پیسے لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، یہ سب محض افواہیں اور بے بنیاد خبریں ہیں۔

اننیا پانڈے نے کہا کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ میرے بہت اچھے دوست ہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ میں اپنے دوستوں کی شادی پر ایسے ہی ڈانس کروں گی اور اس کے لیے پیسے کیوں لوں گی؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس شادی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ بہت زیادہ خوش تھے اور اس شادی کی بہت ساری تقریبات تھیں لیکن اس جوڑی نے بہت پیار اور محبت سے سب کا پُرجوش انداز میں استقبال کیا، میں ان دونوں کی شادی کو کبھی نہیں بھول سکتی۔

یاد رہے کہ رواں برس کی آغاز میں شروع ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات 14 جولائی تک جاری رہی تھیں۔