متعلقہ

آئی ایم ایف معاہدے میں پیشرفت نے اسٹاک مارکیٹ کو تاریخ کی بلندیوں پر پہنچادیا – پاک لائیو ٹی وی


اسٹاک مارکیٹ

آئی ایم ایف معاہدے میں پیشرفت نے اسٹاک مارکیٹ کو تاریخ کی بلندیوں پر پہنچادیا

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف  سے معاہدے میں پیشرفت اور مثبت معاشی اعشاریے نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو تاریخ کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔  100 انڈیکس پہلی مرتبہ 82 ہزار کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

100 انڈیکس میں ہفتے بھر میں 2 ہزار 741 پوائنٹس کی اضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 82074 پوائنٹس پر بند ہوا۔

100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 82372 پوائنٹس اور کم ترین سطح 79368   پوائنٹس رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ہفتے بھر میں 181 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔  حصص کی مالیت 10 کھرب 542 ارب روپے سے بڑھ کر 10 کھرب 723 ارب روپے ہوگئی۔

 گزشتہ ہفتے کرنٹ اکاؤنٹ 3 ماہ خسارے کے بعد سرپلس ہوا جبکہ   روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 16.5 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ آئی ٹی ایکسپورٹس میں سالانہ 27 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر  بھی 43 ملین ڈالر بڑھ گئے ۔