مینار پاکستان سے پی ٹی آئی کا شروع ہونے والا سفر مویشی منڈی پر ختم ہوگیا، اختیار ولی خان – پاک لائیو ٹی وی


مینار پاکستان سے پی ٹی آئی کا شروع ہونے والا سفر مویشی منڈی پر ختم ہوگیا، اختیار ولی خان

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان سے پی ٹی آئی کا شروع ہونے والا سفر مویشی منڈی پر ختم ہوگیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ترجمان اختیار ولی خان نے پی ٹی آئی کے لاہور جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‏پورے پاکستان میں اتنی پی ٹی آئی رہ گئی ہے کہ ایک مویشی منڈی نہ بھرسکے۔

انہوں نے کہا کہ بھڑکیں مارنے والے تو اسٹیج پر بھی دکھائی نہیں دیے، خیبرپختونخوا کا بجٹ 11 سالوں سے لاہور چلو اور اسلام آباد چلو پر خرچ ہورہا ہے۔

اختیار ولی خان کہتے ہیں کہ ‏پی ٹی آئی کے رنگ باز اور بھڑک باز لیڈر آج سارے کے سارے چھپ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ‏جلسے کا واحد مقصد عمران کو این آر او چاہیے جو نہیں ملے گا،  چودہ سال قبل مینار پاکستان سے پی ٹی آئی کا شروع ہونے والا سفر مویشی منڈی پر ختم ہوگیا۔

Exit mobile version