متعلقہ

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا – پاک لائیو ٹی وی


بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ میں کم اننگز کھیل کر 30 سنچریاں اسکور کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بدھ کے روز چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز کا مقابلہ ڈولفینز سے ہوا جس میں بابر اعظم نے 100 گیندیں کھیل کر شاندار 104 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ کی 180 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کرلی ہیں جب کہ ویرات کوہلی نے 199 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر ہاشم آملہ بھی شامل ہیں، جنہوں نے 225 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 259 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کی۔

علاوہ ازیں بھارتی کھلاڑی شیکر دھون نے 262 اننگز، روہت شرما نے 267 اننگز اور سچن ٹنڈولکر نے 275 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کی تھیں۔