متعلقہ

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کو لے کر بھارت کا منفی پروپیگنڈا شروع – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کو لے کر بھارت کا منفی پروپیگنڈا شروع

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کو لے کر بھارت کا منفی پروپیگنڈا شروع

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کو لے کر بھارت نے ایک مرتبہ پھر منفی پروپیگنڈا شروع کردیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں آئی سی سی وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق بھارت نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردی ہیں۔

دورہ پاکستان پر آئے آئی سی سی وفد نے پاکستان میں سیکیورٹی سمیت اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا تھا تاہم بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے منفی خبریں پھیلانا شروع کردی ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی وفد نے پاکستان میں ایونٹ کی میزبانی کو لے کر تشویش ظاہر کی ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی وفد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں انہیں سیکیورٹی پلان، شائقین کرکٹ کو فراہم کی جانے والی سہولیت سمیت اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی فروری اور مارچ 2025 میں شیڈول ہے جب کہ بھارت نے اب تک ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا شیڈول بھی تاخیر کا شکار ہے۔