متعلقہ

پی ٹی آئی جلسے کا وقت ختم؛ پولیس اہلکاروں نےاسٹیج خالی کرالیا – پاک لائیو ٹی وی


پی ٹی آئی جلسے کا وقت ختم؛ پولیس اہلکاروں نے اسٹیج خالی کرالیا

لاہور: پی ٹی آئی جلسے کا وقت ختم ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں نے اسٹیج خالی کرالیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جلسے کا وقت ختم ہونے کے بعد ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس بند کردی ہیں جب کہ لائٹس بند ہونے سے اندھیرا چھا گیا ہے۔

جلسے کا مقررہ وقت ختم ہونے پر پولیس اہلکاروں نے اسٹیج خالی کرالیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت لوگوں نے بھی جلسہ گاہ سے جانا شروع کردیا ہے۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے دیا گیا وقت ختم ہوگیا ہے، پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے 6 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ این او سی کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، جلسہ ختم کرنے کے اوقات پر فوری عمل کیا جائے۔

سید موسیٰ رضا کہتے ہیں کہ جلسے کے منتظمین فوری جلسہ ختم کروائیں، انتظامیہ این او سی کے مطابق مقررہ وقت کی پاسداری یقینی بنائے۔