جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہا ہوں، وزیراعظم – پاک لائیو ٹی وی


جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہا ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہا ہوں۔

 وزیراعظم شہباز شریف اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہا ہوں، نیویارک میں انتہائی مصروف وقت گزرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات ہو گی، امن کے فروغ، ترقی، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امور کو اجاگر کیا جائے گا، جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کروں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مختلف امور پر پاکستان کے مؤقف اور مفادات کی ترجمانی کروں گا، عالمی شراکت داری کو مضبوط کرنے کی کوششوں سے دنیا کو آگاہ کروں گا۔

Exit mobile version