متعلقہ

بلوچستان حکومت گزشتہ سال بھی ٹیکس جمع کرنے کا ہدف پورا کرنے میں ناکام – پاک لائیو ٹی وی


بلوچستان حکومت گزشتہ سال بھی ٹیکس جمع کرنے کا ہدف پورا کرنے میں ناکام

بلوچستان حکومت گزشتہ سال بھی ٹیکس جمع کرنے کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی۔

ذرائع حکومت بلوچستان کے مطابق حکومت نے مقررہ ہدف سے 12 ارب روپے کم جمع کیا، گزشتہ مالی سال کیلئے صوبائی ٹیکس محصولات سے آمدنی کا تخمینہ 56 ارب 97 کروڑ روپے تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال 44 ارب 66 کروڑ روپے جمع کیے جاسکے، صوبائی نان ٹیکس محصولات سے آمدنی کا تخمینہ 19 ارب 37 کروڑ روپے تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی نان ٹیکس محصولات کا ہدف بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، صوبائی نان ٹیکس محصولات کی مد میں 10 ارب 97 کروڑ روپے جمع کیے جاسکے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کیلئے صوبائی ٹیکس محصولات اور نان ٹیکس محصولات سے آمدنی کا تخمینہ 66 ارب 48 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔