سونے کی نئی قیمت نے ایک اور ریکارڈ بناڈالا؛ تاریخی اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی نئی قیمت نے ایک اور ریکارڈ بناڈالا؛ تاریخی اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

Exit mobile version