متعلقہ

اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات کی وجہ سے بہت رویا ہوں، فہد شیخ – پاک لائیو ٹی وی


اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات کی وجہ سے بہت رویا ہوں، فہد شیخ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ نے کہا ہے کہ میں اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات کی وجہ سے بہت رویا ہوں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار فہد شیخ نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں کامیاب اداکاری کے بعد مجھے مختلف پروڈکشن ہاؤسز کی جانب سے کام کی پیشکش کے لیے کالز آنے لگی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک پروڈکشن ہاؤس نے کال کر کے مجھے دفتر بلایا تو میں پورے اسٹائل میں کالا کُرتا اور پشاوری چپل پہن کر تیار ہو کر گیا اور جیسے ہی ڈائریکٹر سے ملنے دفتر میں داخل ہوا تو ڈائریکٹر نے مجھے دیکھ کر بہت بُرا منہ بنایا اور ریجیکٹ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس ڈائریکٹر نے جس بُرے انداز سے ریجیکٹ کیا تو پہلے تو سمجھ نہیں آیا کہ میں اب کیا کروں لیکن خیر اتنے برے طریقے سے ریجیکٹ ہونے کے بعد جو تھوڑی بہت عزت بچی تھی اسے لپیٹ کر میں وہاں سے نکل آیا۔

اداکار فہد شیخ نے مزید کہا کہ میں اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات کی وجہ سے رویا بھی ہوں کیونکہ ہر نیا شہر انسان کو اندر سے توڑتا ہے اور اگر نیا شہر ہمارے ساتھ اس طرح کا سخت سلوک نہ کرے تو شاید پھر انسان کے کام میں نکھار کبھی نہیں آ سکتا۔