متعلقہ

اسپیکرکےالیکشن کمشین کو خط کا معاملہ؛ پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر – پاک لائیو ٹی وی


اسپیکر کے الیکشن کمشین کو خط کا معاملہ؛ پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسپیکرکے الیکشن کمشین کوخط کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا، تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے کیس میں متفرق درخواست دائر کر دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے متفرق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں 39 ارکان اسمبلی کو تحریک انصاف کا رکن قرار دیا، عدالتی فیصلے کی روشنی میں بقیہ 41 ارکان نے اپنے بیان حلفی الیکشن کمیشن کو جمع کرائے۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے تاحال 41 ارکان کا نوٹیفیکیشن جاری کیا نہ مخصوص نشستیں الاٹ کیں، درخواست اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کی روشنی میں نشستوں کی الاٹمنٹ کیلئے خط لکھا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی فیصلے اوروضاحت کی روشنی میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کا اطلاق موجودہ کیس پر نہیں ہوتا، اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو خط آئین اور قانون کا درست عکاس نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں حکومت کو الاٹ کرنے سے روکا جائے اورالیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کرنے کا حکم دیا جائے۔