ملک میں ڈینگی مچھروں کے حملوں کے وار جاری ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز بن گئے، ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 599 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں 96 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 29 مریض پوٹھوہار ٹاؤن 14 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔
راولپنڈی کنٹونمنٹ ایریا سے 3 اور چکلالہ سے 3 گوجر خان 3 کلر سیداں سے 2 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں کانگو کے 2 خسرہ کے 651 مریض جبکہ منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں آیا، تاہم رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 2880 ایف آئی آر درج کی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق 944 عمارتیں سر بمہر جبکہ 2251 کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، اب تک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر 1 کروڑ 46 لاکھ 50 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔