امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم دے دیا – پاک لائیو ٹی وی


لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے امریکی شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ بائیڈن انتظامیہ خطے میں کشیدگی سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ انہیں جمعے کے روز بیروت میں ہونے والے حملوں سے قبل اسرائیل کی جانب سے امریکہ کو جاری کیے گئے کسی بھی نوٹیفکیشن کے بارے میں علم نہیں ہے۔

کربی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تازہ ترین حملوں پر تبصرہ نہیں کر سکتے لیکن انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بائیڈن انتظامیہ خطے میں کشیدگی سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Exit mobile version