آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹرپبی میں پاک انڈونیشیا کے درمیان ایلانگ اسٹرائیک ٹو مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایلانگ اسٹرائیک ٹو پاک انڈونیشیا جنگی مشقیں انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں منعقد ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں انسداد دہشت گردی کے شعبے کی دوسری مشق ہے، ایک ہفتہ طویل مشق کا آغاز 08 ستمبر 2024 کو ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ مشق کا مقصد دونوں افواج کے تجربے اور تربیتی طریقہ کارکا اشتراک تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں جنرل آفیسرکمانڈنگ 17 ڈویژن مہمان خصوصی تھے۔ انڈونیشین دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین کی بھی اختتامی تقریب میں شریک تھے۔