سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں۔
سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلسے کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں سزا تو ملے گی، نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست نو مئی کے مجرم نے دی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کے لئے بنایا گیا ہے اور ‘این آر او’ کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے، این آراو بھی مانگتا ہے اور جلسے بھی کرتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جلسے نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے، مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ نیب قانون کو “چوروں کا قانون” کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود ‘این آر او’ لے کر بھاگنا چاہتا ہے، ہر روز این آر او کی بھیگ مانگتا ہے، جرم کا حساب نہیں دیتا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کو چور کہتا تھا وہ اِس شخص کے ہوتے ہوئے اِس کے ظلم کا نشانہ بنے، اپنے پہ لگے ہر الزام کا جواب دیا ، قید کاٹی اور عدالتوں سے سُرخ رو ہوئے، این آر او کی بھیگ نہیں مانگی۔