متعلقہ

انگلینڈ ٹیم کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا – پاک لائیو ٹی وی


انگلینڈ ٹیم کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا

پاکستان  کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی)  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  اہم فاسٹ بولر مارک ووڈ کہنی کی انجری کے باعث نہ صرف پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے  بلکہ وہ رواں سال کے آخر تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

مارک ووڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم انہوں نے اس انجری کے باوجود سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں حصہ لیا۔

حالیہ ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق مارک ووڈ کی دائیں کہنی ’اسٹریس انجری‘کا شکار  ہیں  اور ان کی ماہرین کی جانب سے نگرانی اور بحالی کا عمل جاری ہے۔

مارک ووڈ اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل فٹنس کے ساتھ واپسی کیلئے پر امید ہیں۔