اے ٹی سی لاہور نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف نومئی واقعات کے مقدمات میں آئندہ سماعت پرپراسکیوٹرکو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت لاہورمیں نو مئی واقعات میں بانی پی ٹی آئی کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی لاہور نے پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پردلائل کےلئے طلب کرتے ہوئے چارمقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی۔
آٹھ دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت دوسری عدالت میں ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل مکمل کیے۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نو مئی واقعات سے متعلق انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران وکیل پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسلام اباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تو ہنگامہ آرائی ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے اس واقعہ کی مذمت کی۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔