اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کریں گے، پی ٹی آئی دور میں فتنہ الخوارج کو ملک میں بسایا گیا۔
لندن میں نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یومِ دفاع کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یومِ دفاع پاکستان پرغازیوں اور شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے بہت مشکل حالات میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کوشاں ہیں۔ انشااللہ پاکستان جلد ایک خوشحال ملک ہوگا۔ اوورسیز پاکستانی قیمتی سرمایہ ہیں۔ بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔ پاکستانیوں نے برطانیہ کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔ فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز دن رات کوشاں ہیں۔ انشااللہ دہشتگردی کو جلد جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔ پی ٹی آئی دور میں فتنہ الخوارج کو ملک بسایا گیا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ملک کے معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ماضی میں مثبت سمت جاتی ہوئی معیشت کو منفی سمت موڑ دیا گیا تھا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے مزید کہا کہ نوازشریف کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت مضبوط ہوئی۔ نواز شریف نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا۔ نواز شریف کی حکومت میں پاکستان دنیا کی 24 ویں معیشت بن چکا تھا۔