یوم فضائیہ پر پاکستان کے فضائی دفاع کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔
پاک فضائیہ کا عزم حقیقت کی منزل سے مزید قریب تر، کیونکہ اب فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر نیکسٹ جنریشن فائٹر کے روپ میں سامنے آنے کو تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق نیکسٹ جنریشن جے ایف 17 پی ایف ایکس کی صلاحیتیں پاک فضائیہ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، واضح رہے کہ جے ایف 17 پی ایف ایکس سنگل ٹیل والا نیکسٹ جنریشن فائٹر جیٹ ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ جے ایف 17 پی ایف ایکس کے ائیر ان ٹیکس موجودہ بلاک تھری سے ملتے جلتے ہوں گے، جے ایف 17 پی ایف ایکس حجم میں موجودہ بلاک تھری طیاروں سے بڑا ہوگا۔
جے ایف 17 پی ایف ایکس کا وزن، انجن کی طاقت اور لمبائی چوڑائی اسے لائٹ ٹو میڈیم فائٹر جیٹ کیٹگری میں شامل کرتی ہے، اس کے علاوہ یہ اپنی صلاحیتوں کے لحاظ سے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس کے قریب تر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جے ایف 17 پی ایف ایکس کو اس کی صلاحیتوں کی بدولت 4.5 پلس پلس جنریشن طیارہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کی تیاری میں پہلے کے مقابلے میں کمپوزٹ مٹیریلز کا زیادہ استعمال دیکھنے میں آئے گا۔
جے ایف 17 پی ایف ایکس مکمل طور پر پاکستانی ماہرین کا تیار کردہ طیارہ ہوگا، جے ایف 17 تھنڈر پر جدید ترین ایویانکس اور اے ای ایس اے AESA ریڈار نصب ہوں گے۔