متعلقہ

خارجی دہشتگردوں کی ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی کوشش ناکام، تمام دہشتگرد ہلاک – پاک لائیو ٹی وی


خارجی دہشتگردوں کی ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی کوشش ناکام، تمام دہشتگرد ہلاک

مسلح افواج نے  خارجی دہشت گرد خودکش حملہ آوروں کی ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں گھسنے کی کوشش ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق  سیکیورٹی اہلکاروں نے مہمند میں 4 خارجی دہشت گردوں کی  ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں چاروں خود کش حملہ آور جہنم واصل ہوگئے۔

علاقے میں کسی بھی ممکنہ خارجی دہشت گرد کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت چوکس، پر عزم اور تیار ہیں۔