متعلقہ

شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

شہرقائد میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے۔

اس وقت شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں اس وقت 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے، جبکہ صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، تاہم تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔