متعلقہ

یوم دفاع وشہداء کی مناسبت سے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب – پاک لائیو ٹی وی


یوم دفاع وشہداء کی مناسبت سے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب

راولپنڈی: یوم دفاع وشہداء کی مناسبت سے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جی ایچ کیو میں یوم دفاع وشہداء کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں کابینہ ارکان، اعلیٰ سول وعسکری حکام سمیت شہداء کے اہل خانہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی، وزیراعظم نے یادگارشہداء پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی جب کہ تقریب میں دفاع وطن میں شہید ہونے والے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔