متعلقہ

مرنے کے بعد میری جائیداد بیٹے اور بیٹی میں برابر تقسیم ہوگی، امیتابھ بچن – پاک لائیو ٹی وی


مرنے کے بعد میری جائیداد بیٹے اور بیٹی میں برابر تقسیم ہوگی، امیتابھ بچن

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ مرنے کے بعد میری تمام جائیداد میرے بیٹے اور بیٹی میں برابر تقسیم ہوگی۔

ماضی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکار امیتابھ بچن نے کہا تھا کہ میں نے ایک بات کا تہیہ کیا ہے کہ میں اپنے بچوں کے درمیان فرق نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں مرجاؤں گا تو جو کچھ بھی میرے پاس ہوگا، وہ میری بیٹی شویتا بچن اور بیٹے ابھیشیک بچن کے درمیان برار تقسیم ہوگا، کوئی تفریق نہیں ہوگی، میں نے اور اہلیہ جیا بچن نے اس پر بہت پہلے فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سب کہتے ہیں کہ لڑکیاں ’پرایا دھن‘ ہے، وہ اپنے شوہر کے گھر چلی جاتی ہے، لیکن میری نظر میں وہ ہماری بیٹی ہے اور اس کے حقوق ابھیشیک بچن کے برابر ہیں۔

امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا ابھیشیک بچن میرے ساتھ دوست جیسا برتاؤ کرتا ہے، میں نے ابھیشیک کی پیدائش سے قبل طے کیا تھا کہ اگر بیٹا پیدا ہوگا تو وہ میرا بیٹا نہیں بلکہ میرا دوست ہوگا۔

اداکار نے مزید کہا کہ وہ ابھیشیک کو بیٹے کے طور پر بہت کم ہی دیکھتے ہیں، وہ بیٹے کو نصیحت بطور والد کرتے ہیں مگر بات چیت ایک دوست ہی کی طرح کرتے ہیں۔