دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکومت سے تعاون کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے گوگل کے ایک وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، گوگل کے ایشیا پیسیفک ریجن کے صدر اسکاٹ بیومونٹ نے وفد کی قیادت کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن ہے۔
وزیراعظم نے وفد کو برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کے حکومتی منصوبوں کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے وفد سے معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے گوگل کے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا، وزیراعظم نے ڈیجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے میں گوگل کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال میں ہزاروں پاکستانیوں کی زندگیوں میں بہتری آئی، گوگل نے 10 لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں حاصل کرنے کے قابل بنایا۔
گوگل کے ایشیا پیسیفک ریجن کے صدر اسکاٹ بیومونٹ نے آئی ٹی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہا اور پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا۔
گوگل کاپاکستان میں مزید سرمایہ کاری اورحکومت سےتعاون کافیصلہ
اسکاٹ بیومونٹ نے مزید کہا کہ 2026 تک گوگل پاکستان میں 5 لاکھ کروم بکس تیار کرے گا۔