ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ میں اب خود کو بوڑھی عورت کی طرح محسوس کرتی ہوں۔
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے ٹیلورائڈ فلم فیسٹیول 2024 میں اوپیرا گلوکارہ ماریا کالاس کی زندگی پر بننے والی اپنی نئی فلم’’ ماریہ ‘‘کی اسکریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ موسیقی میں ان کا ذوق بھی بدل گیا ہے اور اب وہ فنون لطیفہ کے بارے میں ایک مختلف نقطہ نظر رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں 49 سال کی ہوں۔ میں اب ایک بوڑھی عورت کی طرح محسوس کرتی ہوں اور میں اسے قبول کرتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ ماریہ کالس نے اپنے ‘آرٹ’ کے ذریعے اپنے اندر کے ‘درد’ کا اظہار کیا۔ زیادہ تر لوگ بہت زیادہ درد برداشت کرتے ہیں اور اس کا اتنا زیادہ فن جذبات کی گہرائی کی کھوج کا تھا جس سے وہ جڑنے میں کامیاب رہی تھیں۔