ایم کیو ایم کا کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ – پاک لائیو ٹی وی


ایم کیو ایم کا کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کراچی: ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کہتے ہیں کہ آج ہم کے الیکٹرک کا ظلم بند کراکر جائیں گے، ہم کیا شریف ہوئے کے الیکٹرک بدمعاش ہوگئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے شہر قائد میں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے جس سے فاروق ستار سمیت کئی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

کے الیکٹرک اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے لیے فاروق ستار اور علی خورشیدی مرکزی ہیڈ آفس میں داخل ہوگئے ہیں جب کہ کے الیکٹرک کے مرکزی دروازے کے باہر ایم کیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔

Exit mobile version