وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے ملک میں استحکام ضروری ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں مہنگائی کی شرح 4 فیصد پر تھی، معاشی ترقی کے لیے ملک میں استحکام ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، سی پیک معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نوازشریف کے دور میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا، نوازشریف کے دور میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی کا امن بحال ہوا، حکومتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، سوشل میڈیا کے ذریعے مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے۔