میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سڑکوں کی مرمت میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بارشوں میں ایم اے جناح روڈ کے ٹوٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے روڑ تعمیر کرنے والے انجنئیرز کو معطل کر دیا ہے۔
میئر کراچی نے اسٹنٹ ایگزیکٹو انجنئیر وقاص احمد خان اور عبدالجبار کو رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر میں کوتاہی کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا، ایم اے جناح روڈ تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو رقم کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم اے جناح روڑ تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے، سڑکوں کی تعمیراتی و مرمت میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔