وکیل کی یقین دہانی پر علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ – پاک لائیو ٹی وی


وکیل کی یقین دہانی پر علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

عدالت نے وزیراعلٰی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وکیل کی یقین دھانی پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلٰی کے پی علی امین گنڈا پور نے وارنٹ منسوخی کیخلاف ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

وارنٹ منسوخی کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں دائر کی گئی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ وارنٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائرکی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایڈیشنل سیشنزجج قدرت اللہ نے نظر ثانی درخواست پر سماعت کی، جج قدرت اللہ نے وارنٹ منسوخی کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ٹرائل کورٹ سے استدعا ہے کہ درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ منسوخ کیے جائیں۔

جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ نظر ثانی درخواست میں ڈائریکشن آئی ہے کہ بریت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست کو سن کر فیصلہ کروں گی۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نےعلی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وکیل کی یقین دھانی پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔ مقامی ضامن سعید احمد کو شوڑی باند جمع کروانے کا حکم دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Exit mobile version