گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں کریشن کے ریکارڈ قائم ہیں۔
گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کی بات کو سیکنڈ کرتا ہوں کہ تحریک انصاف والے بانی کو جیل سے باہر نہیں نکالنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے نکلنے کے لئے چیف کے پاؤں پکڑنے کو تیار ہے، پی ٹی آئی کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو مسیحا سمجھنا شروع کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے تحریک انصاف اپنے صوبائی صدر کے بغیر مولانا صاحب کے ساتھ مذاکرات کرتے ہیں، اگر زرداری صاحب اور بلاول صاحب مولانا صاحب کو گورنر شپ دینا چاہتے ہیں تو میں گورنر شپ قربان کردونگا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں حکومت دہشت گردوں سے ملی ہوئی ہے امن و امان کی صورتحال خراب ہے، میں دعوے سے کہتا ہوں وزیر اعلیٰ کے پی اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتا۔
گورنر خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام خود بنائے اور اپنے ہی بلدیاتی نمائندوں پر تشدد کیا، اتنے ہم کپڑے نہیں بدلتے جتنے کے پی میں مشیر اور وزیر بدلے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے پی میں رانسفر ہوسٹنگ پر پیسے لیئے جارہے ہیں چوروں پر ڈاکوؤں کی کمیٹی بنانا کیا اشارہ دیتی ہے۔