متعلقہ

اسکول میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک – پاک لائیو ٹی وی


امریکہ: اسکول میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک

امریکی ریاست جارجیاکےاسکول میں فائرنگ سے کم از کم 4 افرادہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  جارجیا  کے ایک اسکول میں 14 سالہ طالب علم نے فائرنگ  کرکے اپنے دو ساتھی طالب علموں اور دو اساتذہ کو ہلاک  کردیا۔

فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچنے سے 9 سے زائد افرا دزخمی ہوئے۔

مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ  کرنے والا 14 سال کا طالب علم کولٹ گرے ہے  جسے زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسکول میں فائرنگ واقعے سے صدر جو بائیڈن کو آگاہ کردیا گیا ہے، فائرنگ واقعے پر وہ ریاستی حکام سے رابطے میں ہیں۔